آئی سی سی ورلڈ کپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو ہو گا


نئی دہلی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا۔

بلاول کے بعد وزیراعظم کے بھی بھارت جانے کے امکانات

ممتاز بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 19 اکتوبر کو ہو گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میگا ایونٹ میں پاکستان کے تمام میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔

بلاول بھٹو نے صرف بھارت کے متعلق بات کی، بطور میزبان کیا کرتا؟ جے شنکر کی چیخ و پکار

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے میچز بھارت کے شہروں چنئی، احمدآباد، حیدرآباد اور بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں