مظاہرین کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشن لاہور علی ناصر رضوی شدید زخمی


پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے، مظاہرین کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی شدید زخمی ہو گئے۔

گزشتہ رات وہ پتھراؤ سے زخمی ہوئے، ان کے چہرے اور ناک کی ہڈی شدید متاثر ہوئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی آنکھ پر بھی چوٹ آئی جس سے ان کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، درجنوں پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتار

سروسز اسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ علی ناصر رضوی کی ایک آنکھ متاثر ہوئی جس میں اندرونی زخم آیا ہے۔


متعلقہ خبریں