سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی ، پیپر منسوخ

school-closed

کل پنجاب بھرمیں سرکاری ونجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے۔

ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق پنجاب میں کل منعقدہونےوالانویں کلاس کاپرچہ بھی منسوخ کردیا گیا،نویں کلاس کےپرچےکی نئی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔

عمران خان کی گرفتاری، سٹاک مارکیٹ گر گئی

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دیدی۔ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی گرفتاری پر محفوظ مختصر فیصلہ سنا دیا ، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماوں کو گرفتار کرنے سےروک دیا،عدالت نے فوادچودھری،سیف اللہ نیازی،فیصل چودھری کوگرفتارنہ کرنےکاحکم دیا ہے ۔

عمران خان کو قومی خزانے کو تقریباً 60 ارب روپے کا چونا لگانے پر گرفتار کیا گیا، ذیشان ملک

عدالت نے نعیم حیدر اورعلی بخاری کوبھی گرفتارکرنےسےروک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے احکامات جاری کیے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ،میڈیکل ٹیم نیب راولپنڈی آفس پہنچ گئی۔

ہم نیوز کے مطابق پمز اسپتال کی 4رکنی میڈیکل ٹیم عمران خان کا معائنہ کررہی ہے،پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

علاوہ ازیں  پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پل چوکی ملک احمد بابا انٹرچینج موٹروے ٹول پلازہ نذراتش کردیا۔

فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر پتھراؤ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موٹروے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی ،لیوی اہلکار اور موٹروے عملہ جان بچا کر بھاگ گیا۔

دیر باجوڑ اور سوات سمیت بٹ خیلہ مالاکنڈ کے کارکن موٹروے انٹر چینج پر جمع ہوگئے ،سابق صوبائی وزیر شکیل خان بھی احتجاج میں شریک ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم این اے جنید اکبر بھی احتجاج میں شریک ہیں، مالاکنڈویژن کے نو اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں فیس بک ، ٹوئٹر ، یوٹیوب ، واٹس ایپ کی سروسز بھی بند ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔

عمران خان کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر ہوئی، نیب اعلامیہ

تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر شہروں میں فیس بک ،ٹوئٹر، یوٹیوب ، واٹس ایپ  کی سروسز میں خلل آنا شروع ہوگیا ہے ، بیشتر شہروں میں فیس بک،  ٹوئٹر ، فیس بک ، واٹس ایپ  کی سروسز بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق پنجاب کی وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں