پرویز الہی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، فرخ حبیب


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرویز الہی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت طاقت کے نشے میں اندھی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا چھاپہ، پرویز الہٰی کے ملازمین گرفتار

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی تھی جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے۔ گھر کے دروازے توڑ کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں