پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبر، خوشخبری سنا دی گئی


وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے اور امید ہے عیدالاضحی تک پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ سیاست میں رواداری کو دوبارہ واپس آنا چاہیے سیاست میں اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، شاہد خاقان عباسی

ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ لوگوں کو خیال تھا کہ حکومت نہیں لینی چاہیے جب حکومت میں آئے تو نوازشریف چاہتے تھے فوری الیکشن میں جائیں،غریب لوگوں پرمہنگائی کا بوجھ بڑھا جس پرہمیں مشکلات ہیں،حکومت میں آئے تو معاشی حالات اندازے سے زیادہ خراب تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصطفی نواز نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے باوجود پارٹی پرتنقید نہیں کی، وزارت پارٹی کی امانت ہے جب کہا جائے گا چھوڑ دوں گا، ہمارے ملک میں 2کروڑ موٹرسائیکل اور 37لاکھ گاڑیاں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ غریب طبقے کو ریلیف دیں۔


متعلقہ خبریں