رونالڈو کی افطار بناتے ہوئے تصویر وائرل


دبئی سے تعلق رکھنے والے ڈیجیٹل آرٹسٹ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی افطار بناتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جیو جون مالر نامی ڈیجیٹل آرٹسٹ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دبئی کی ایک فوڈ اسٹریٹ کا منظر تصاویر میں دکھایا ہے۔ دبئی کی اس فوڈ اسٹریٹ میں رونالڈو کو رمضان المبارک میں افطار بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان وائرل تصاویر میں دکھائی گئی فوڈ اسٹریٹ میں رونالڈو کے علاوہ مشہور فٹبالر لیونل میسی، ڈیوڈ بیکہم، اداکار بروس ولس، اداکار جانی ڈیپ اور اداکارہ ایما واٹسن بھی قطار میں کھڑی نظر آرہی ہیں۔

ایلون مسک اور بِل گیٹس اگر غریب ہوتے تو کیسے ہوتے؟

اس حوالے سے آرٹسٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں دبئی کی رمضان فوڈ اسٹریٹ میں گھوم رہا تھا تو مجھے باورچیوں اور ویٹرز کے ایک گروپ سے ٹھوکر لگی جو مشہور شخصیات کی طرح نظر آتے تھے لیکن میری نظر میں ان کی شکل کے علاوہ کچھ اور بھی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jyo John Mulloor (@jyo_john_mulloor)

آرٹسٹ نے بتایا کہ وہ رضاکار تھے جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریبوں کو کھانا بنا کر پیش کر رہے تھے۔ ان سے متاثر ہوکر، میں نے کھانا ضائع نہ کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا۔

اماراتی آرٹسٹ نے پیغام دیا کہ آئیں اس رمضان کو دینے کا مہینہ بنائیں اور اپنا اضافی کھانا ان لوگوں کو دیں جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ان بے لوث رضاکاروں کی حمایت کرنے میں میرا ساتھ دیں۔


متعلقہ خبریں