معروف فلپائنی ٹک ٹاکر نےاسلام قبول کرلیا


مشہور فلپائنی ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کر لیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تقریباً 0.8 ملین فالوورز رکھنے والی فیونا نے رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر ستوا میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام زینب رکھا ہے۔

معروف انڈین یوٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی رہائشی زینب آٹھ سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات منتقل ہوئی تھی اور مساجد سے آنے والی اذان کی آواز سے متاثر رہتی تھیں۔

خلیج ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں زینب نے بتایا دراصل میں نے جب بھی اذان سنی، مجھے سکون محسوس ہوا، درحقیقت میں نے اذان کے کچھ الفاظ حفظ بھی کیے، مجھے اذان کی وجہ سے اسلام میں دلچسپی ہوئی۔

زینب فی الحال اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے اسلامک انفارمیشن سینٹر سے آن لائن کلاسز لے رہی ہیں اور قرآنی سورتیں بھی حفظ کر رہی ہیں، انہیں امید ہے کہ ایک ماہ میں کورس مکمل کر لیں گی۔

بھارت کے معروف اداکار نے اسلام قبول کر لیا

زینب کا مزید کہنا ہے کہ میرے اہلخانہ میرے اس فیصلے سے خوش ہیں اور انہیں اسلام قبول کرنے کے لیے کسی نے مجبور نہیں کیا ، انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ فالوورز رکھنے والے ایک پاکستانی ٹک ٹاکر سلمان نے اسلام کے بارے میں جاننے اور تعلیم حاصل کرنے میں زینب کی مدد کی۔


متعلقہ خبریں