دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ


بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کی میزبانی کرنے والے بھارتی اداکار اور اسٹینڈ اپ کمیڈین کپل شرما کچھ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ اس وجہ سے پروگرام کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سنیل گروور کی 5 سال بعد کپل شرما شو میں واپسی؟

کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کرنے کی وجہ پروگرام کے دیگر آرٹسٹس کو لمبی بریک دینا ہے تاکہ وہ جب واپس آئیں تو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے شو میں جان ڈالیں۔ یکم جون کو پروگرام کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ‘دی کپل شرما شو’ کو عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی  2021 اور 2022 میں پروگرام کو 6 ماہ کیلئے آف ایئر کیا گیا تھا۔

انڈین آئیڈل کی خاتون میزبان نے شو کو فیک قرار دے دیا

خیال رہے کہ ‘دی کپل شرما شو’ اپنے انفرادی فارمیٹ کے باعث نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ترین کامیڈی شو سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی چینلز نے اب اس پروگرام کی نقل کرنا شروع کردی ہے۔

7 سال قبل شروع ہونے والے اس پروگرام نے اپنی الگ ایک پہچان بنائی ہوئی ہے۔ کپل شرما کے چٹکلوں سے لے کر، انکی ٹیم میں شامل فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز کی وجہ سے ہر کوئی اس پروگرام کا مداح نظر آتا ہے۔


متعلقہ خبریں