اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو دھمکی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو دھمکی، ڈی پی او چارسدہ نے ایمل ولی خان کو آگاہ کردیا۔

ڈی پی او چارسدہ نے رہنما اے این پی ایمل ولی خان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے دنوں میں عوام سے میل ملاپ میں احتیاط کریں۔ ساتھ ہی اپنے گھر اور حجرے کے کیمروں کی صحیح طرح سے نگرانی بھی یقینی بنائیں۔

اس حوالے سے ایمل ولی خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اِن ہتھکنڈوں سے ڈر نہیں لگتا۔ میرا بیانیہ میرا نہیں بلکہ میرے اکابرین اور قوم کا ہے۔ اس معاملے سے قوم کو آگاہ کرنے کیلئے حقائق سامنے رکھوں گا۔

بلور خاندان کو افغانستان سے دھمکی آمیز کالز موصول ہونے لگیں

خیال رہے کہ ایمل ولی خان کو ملنے والے تھریٹس کا یہ سلسلہ نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی اے این پی رہنما کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ گزشتہ سال اے این پی خیبرپختونخوا کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے ایک دھمکی آمیز کال کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اطلاع ملی ہے کہ ایمل ولی خان کو ختم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ہمارا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر تحفظ نہ کیا گیا تو ہم اپنے بڑوں کا تحفظ اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔


متعلقہ خبریں