سابق ممبر پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ مجھے تو انتخابات دو سال تک ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں،عمران خان پاکستان چھوڑ دیں یہاں پر آپ کی کوئی ادارہ حفاظت نہیں کر سکتا۔
وطن عزیز کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے، لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہو رہی، قومی خزانہ برباد کرنے والے اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔
عمران خان سے مذاکرات نہیں ہونگے، مولانا فضل الرحمن کا دو ٹوک اعلان
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ کے اندر کسی کی مخالفت نہ کی جائے، عراق اور لیبیا کی طرح پاکستان کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے، عمران خان پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، چیف جسٹس کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے اس پر توہین عدالت نہیں لگ رہی۔
انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک سے انتخابی مہم چلائیں، اگر عمران خان کو جانی نقصان پہنچایا گیا تو خدشہ ہے ملک ٹوٹ جائے گا۔
اداروں کے خلاف نوازشریف کےموقف کی تائید نہیں کرسکتا، جلیل احمد شرقپوری
اس وقت مذہبی جماعتوں سمیت ہر پاکستانی کی عمران خان کو حمایت حاصل ہے لیکن پی ڈی ایم ان پر آئے روز مقدمات درج کروا رہے ہیں۔
ملک کی بد ترین صورتحال سے نکلنے کا واحد حل قومی اسمبلی تحلیل کر کے فوری عام الیکشن کروا دئیے جائیں،ان کاکہناتھاکہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،خزانہ خالی کرکے خود مزے کررہے ہیں۔