عمران خان نے کوئی کام پاکستان کیلئے نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی کام پاکستان کے لیے نہیں کیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کوئی ایک پالیسی بتا دیں جس سے پاکستان کی بہتری ہوئی ہو۔ ملک میں مشکلات ہیں ہر آدمی مہنگائی بے روزگاری سے تنگ ہے۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان نے 4 سال میں ایک بھی کام پاکستان کے لیے نہیں کیا اور ملک کے موجودہ حالات ن لیگ حکومت کے پیدا کیے ہوئے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کب ہوں گے؟ فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، صدر عارف علوی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی ماضی میں اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں