103 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 103 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کو شیر، تحریک انصاف کو بلا  اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ اے این پی کو لالٹین، جے یو آئی (ف) کو قلم اور ایم ایم اے کو کتاب کا نشان مل گیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے ترازو ، مسلم لیگ ق نے ٹریکٹر، عوامی مسلم لیگ نے قلم دوات اور ایم کیو ایم پاکستان نے پتنگ  کانشان حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کو اونٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار، پاک سر زمین پارٹی کو ڈولفن، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑا، تحریک لبیک پاکستان کو کرین، قومی وطن پارٹی کو چراغ، پاکستان تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ اور پاکستان سنی تحریک کو ٹیبل لیمپ کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں