مجھے خدشہ ہے ملک میں مارشل لا لگ سکتا ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لارجربینچ نہیں بنتا تو پاکستان میں آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں اب مارشل لا نہیں لگ سکتا، وقت آگیاہے کہ سڑکوں پر نکلیں، عمران خان

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے خدشہ ہے کہ ملک میں مارشل لا لگ سکتا ہے، ہماری عدلیہ کو سوچنا چاہئے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ عدالت انصاف فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں اب مارشل لا نہیں لگ سکتا ہے، وقت آگیا ہے کہ سڑکوں پر نکلیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی نے سراٹھایا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، ایک نااہل شخص کی وجہ سے پاکستان کو ایک بار پھر دہشتگردی کا سامنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہماری بہادر افواج بے جگری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں،  دہشتگردی کوشکست دینے کے لیے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں، تحریک انصاف غیر سیاسی لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔

چیف جسٹس صاحب! کیا ہم ضمانت پر رہا ہو کر نہیں آئے؟ وزیراعظم

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے 73 کے آئین کی بنیاد رکھی ، ہماری عدلیہ کو سوچنا چاہئے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ انتخابات کے معاملے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ملک کے موجودہ مسائل کا حل آئین و قانون کی عملداری میں ہے، سینئر ججز کی طرف سے عدلیہ پر تنقید ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ملیر میں عمران خان کو شکست دی، ملتان میں شاہ محمود قریشی کو بری طرح شکست ہوئی۔

الیکشن التواء کیس، فیصلہ محفوظ، سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی

شہر قائد کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے استفسار کیا کراچی میں پہلے میئر بنتے رہے اس وقت ہمارے اداروں کو خیال کیوں نہیں آیا ؟  اب پیپلزپارٹی کراچی میں اپنا میئر بنانے جارہی ہے تو اداروں کو اعتراض ہو رہا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہم ہر وقت الیکشن کے لیے تیارہیں، پاکستان کو ایک بار پھر آمریت کی دلدل میں پھینکا جا رہا ہے، اب بھی وقت ہے کہ ہم ہوش کے ناخن لیں، ہمارے اتحادیوں کے الیکشن پر اعتراض میں وزن ہے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ یوسی 5 کے جنرل سیکریٹری کے گھر جا کر غلام رسول سے ان کے بھائی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اورشہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ اپنے عہدے سے دستبردار ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خط

واضح رہے کہ غلام رسول لغاری کے بھائی کراچی پولیس آفس میں حملے کے دوران شہید ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں