ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

بارش

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب، آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔

اسلام ا ٓباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پشاور، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان جبکہ گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں