حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے تحویل میں لے لیا

hassan niazi

حسان نیازی اس وقت کہاں ہیں؟ پولیس نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا


عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

25 مارچ کو حسان نیازی کو کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،انہیں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا بھانجا حسان نیازی گرفتار

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے، اس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں حسان نیازی کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،ضمانت کے باوجود گرفتار کیا گیا اور تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔


متعلقہ خبریں