چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ آج

رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی

فائل فوٹو


ملک میں  رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا لہذا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس پشاور میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں مركزی و زونل ممبران، وزارت مذہبی امور و دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ۔بہاولپور، رحیم یار خان اور صوابی سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

اس سے قبل پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 مارچ کو ہو گا۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رمضان ہمیں خود احتسابی ، پابند زندگی گزارنے اور قربانی کا درس دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں