مظاہرین نے ہماری ایک چوکی پر آگ لگا دی، آئی جی اسلام آباد


آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری ایک چوکی پر آگ لگا دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نےانہیں راستہ دیا تھا ،یہ پھر بھی رانگ وے پر آگئے اور لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ،عدالت کے قریب پہنچتے ہی انہوں نے پتھراو شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس غیر مسلح ہے اور کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا جارہا،راستہ بالکل صاف ہے،بس ایک موڑکاٹنا ہے وہ عدالت پہنچ جائیں گے،وہ اپنے کارکنوں کو سنبھالیں اور عدالت پہنچیں۔


متعلقہ خبریں