پشاوردھماکے کی پلاننگ افغانستان میں ہوئی، ماسٹر مائنڈ اور ہنڈلر ٹریس کرلیے گئے


 ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے انکشاف کیا ہے کہ پشاوردھماکے کی پلاننگ افغانستان میں ہوئی، ماسٹر مائنڈ اور ہنڈلر ٹریس کرلیے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ  پشاورپولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں  پیشرفت سے آگاہ کررہے ہیں۔پشاوردھماکے کے تمام کرداروں کو پکڑا جائے گا۔ دھماکے میں 84افراد شہید ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پشاوردھماکے کی پلاننگ افغانستان سے کی گئی،دھماکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے جماعت الاحرار گروپ نے کیا، دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اور ہنڈلر کو ٹریس کرلیا گیا۔ایک ملزم گرفتار بھی ہوا۔

خودکش دھماکا کرنے والا دہشتگرد اور گرفتار ملزم دونوں نے افغانستان میں تربیت لی۔اس خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ غفار عرف سلمان ہے۔ ہنڈلر کی شناخت ابھی سامنے نہیں لائی جاسکتی،دھماکے کے تمام کرداروں کو گرفتار کیا جائے گا۔

پشاور پولیس لائنز پر حملہ خودکش تھا۔خودکش حملہ آور کے آنے کو 300 کیمروں کی مدد سے ٹریک کیا گیا۔اس سے خودکش حملہ آور کے سہولت کار کو ٹریک کرنے میں آسانی ہوئی۔

گرفتار ملزم بھی خودکش حملہ آور ہے۔یہ تربیت یافتہ ہے اور خودکش حملوں کی اس کی بھی ہسٹری ہے۔پہلے والا خودکش حملہ کامیاب ہوا تو اس کا سہولت کار اس کو لے کر فرار ہوگیا۔

 


متعلقہ خبریں