دشمن پانامہ بینچ تھا، نواز شریف سے نہیں غریب سے دشمنی کی، نسلیں معاف نہیں کرینگی، مریم نواز


فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا دشمن پانامہ بینچ تھا، صرف نواز شریف سے نہیں غریب سے بھی دشمنی کی، جتنا بڑا جرم انہوں نے قوم کے ساتھ کیا ہے، نسلیں انہیں معاف نہیں کریں گی۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، ہزاروں کارکنوں کو بلا لیا گیا

انہوں نے ن لیگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں نے پہلا لیڈر نہیں گیدڑ دیکھا ہے جس نے اپنی حفاظت کیلئے خواتین رکھی ہیں۔

مریم نواز نے کہا فیصل آباد میں گھڑی چور کا نعرہ سب سے زیادہ زور وشور سے لگ رہا ہے، ملکی ترقی میں فیصل آباد کا اہم کردار ہے، فیصل آباد کا ورکرز کنونشن بھی فیصلہ کن ہو تا ہے۔

انہوں نے کہا 2013 میں جب نواز شریف حکومت میں آئے تو بجلی اور گیس نہیں تھی، 2013 میں جب نواز شریف آئے تو 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، 2013 میں نواز شریف حکومت میں آئے تو فیصل آباد کی فیکٹریاں چلنے لگیں، جب نواز شریف گیا تو یہ ملک بھی نیچے گیا، نواز شریف اوپر جاتا ہے تو ملک اوپر جاتا ہے۔

عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،ثاقب نثار

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا حکومت کے ہاتھ عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدے نے باندھے ہوئے ہیں، شہباز شریف نے رمضان المبارک میں 8 کروڑ عوام کو آٹا مفت دینے کیلئے کہا ہے، شہباز شریف نے حکم دیا ہے رمضان المبارک میں پنجاب کے عوام کو مفت آٹا دیا جائے، پنجاب والو! اپنے دشمن کو پہچانو اور صوبے سے اٹھا کر باہر پھینک دو، یہ نہ خود عوام کیلئے کوئی کام کرتا ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتا ہے، یہ ملک نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر رہا تھا لیکن پانامہ بینچ کو مصیبت پڑ گئی اور نواز شریف کو باہر کر دیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی کا دشمن پانامہ بینچ تھا، جس دن نواز شریف کو نکالا اسی دن پاکستان سے پاکستان کی ترقی بھی نکل گئی، ثاقب نثار جتنی مرضی صداقت اور امانت کا سرٹیفکیٹ واپس لیں قوم تجھے معاف نہیں کرے گی،
ثاقب نثار کی عدالت میں آصف سعید کھوسہ کے سامنے روز اشتہاری مجرم عمران خان پیش ہوتا تھا، آصف سعید کھوسہ آپ کو خیال نہیں آیا کہ اشتہاری مجرم کو میں گرفتار کروں، اس وقت کیوں تم نے ملک اور قوم کا تماشہ بنایا،
آج عوام تم کو گھروں میں چھپنے نہیں دیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں، سب سے بات کروں گا، ڈر ہے کسی بڑی شخصیت کا قتل کروا دیں گے، عمران خان

مریم نواز نے کہا پا نامہ بینچ نے صرف نواز شریف سے نہیں غریب سے بھی دشمنی کی، انصاف کا معیار سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، عمران خان نے اپنے دور میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فسادی ہے، عمران خان ہمیں آئی ایم ایف کے ہاتھوں رسوا کر کے چلا گیا، ذمہ دار کون ہے؟ انہو ں نے صرف نواز شریف کو نہیں نکالا بلکہ ایک بدعنوان اور نا اہل شخص کو قوم پر مسلط بھی کیا، جتنا بڑا جرم انہوں نے قوم کے ساتھ کیا ہے ، نسلیں انہیں معاف نہیں کریں گی۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا پانامہ بینچ نے منشیات زدہ شخص کو قوم کے سروں پر مسلط کر دیا، یہ میں نے پہلا لیڈر نہیں گیدڑ دیکھا ہے جس نے اپنی حفاظت کیلئے خواتین رکھی ہیں، نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ  جیل گیا، اپنے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا، کارکنوں کے آگے نواز شریف اور اس کی بیٹی ڈھال بن کر کھڑے ہوئے، جب تک مقدمات ختم نہیں ہوتے عمران خان کی ٹانگ سے پلستر نہیں اترے گا، بلڈنگ کا لنٹر 5 ماہ میں کھل جاتا ہے عمران خان کی ٹانگ کا پلستر نہیں اتر رہا ہے۔

چاند دیکھنے کے نام پہ پر تکلف کھانے، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل، نوٹیفکیشن واپس

انہوں نے کہا عدالت بلاتی ہے تو کہتا ہے میری ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے، کہتا ہے میں بیمار ہوں،معذور ہوں، جب جلسہ کرنا ہو تو نہ ٹوٹی ہوئی ٹانگ یاد آتی ہے نہ 72 سال کی عمر یاد آتی ہے، عدالت کیلئے بیمار جلسوں کیلئے تیار، اس سے بڑا منافق نہیں دیکھا، 7 بجکر 20 منٹ پر کہتا ہے میں نے موت کے خوف پر قابو پالیا ہے،7 بجکر 21 منٹ پر کہتا ہے میری جان کو خطرہ ہے اس لیے گھر پر چھپ کر بیٹھا ہوں، نواز شریف جب عدلیہ بحالی تحریک کو لیڈ کر رہے تھے تو غیر ملکی حکمرانوں کے فون آئے، غیر ملکی حکمرا نوں نے کہا عدلیہ مخالف تحریک میں نہ جانا آپ کی جان کو خطرہ ہے، نواز شریف نے کہا نہیں میرے لوگ میرا انتظار کر رہے ہیں، میں جاؤں گا۔

مریم نواز نے استفسار کیا جلسے جلوسوں میں نہیں عدالتوں میں جان کو خطرہ ہوتا ہے؟ ایٹمی دھماکوں کے وقت عمران خان ہوتا تو چارپائی کے نیچے چھپ جاتا، مجھے تحریک انصاف کے کارکنان کا بھی خیال ہے، کیا کارکن لیڈر کی حفاظت کرتا ہے یا لیڈر کارکنوں کی حفاظت کرتا ہے؟ تمہیں تحریک انصاف کے کارکن کا خیال ہو نہ ہو مجھے ان کا خیال ہے۔

انہوں نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا  نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے خود بتا رہے ہیں کہ ہم نے سازش کی تھی، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے خود بتا رہے ہیں کہ ہم نے سازش کی تھی، مریم نواز شریف نے ان کے نام کیا لینے، یہ خود ایک دوسرے کے نام لے رہے ہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا دوسروں پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والا عمران خان خود چور ہے،
الیکشن ہو گا لیکن پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں