معاشی چیلنجز کا سامنا، پاک فوج کا بڑا فیصلہ


راولپنڈی: پاک فوج نے ملک کو معاشی چیلنجز کے باعث 23 مارچ کی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاک فوج کفایت شعاری پالیسی کو اپناتے ہوئے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اخراجات بچانے کے لیے 23 مارچ کی پریڈ کو محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی جبکہ پاک فوج کی جانب سے بچت کے لیے محدود پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے لگائے گئے تماشے ہی تباہی کا باعث بن رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں