یک طرفہ مقابلہ، قلندرز کے ہاتھوں یونائٹیڈ کو عبرت ناک شکست


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 110 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز 

اسلام آباد کی پوری ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 90 رنز ڈھیر ہو گئی۔

اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور رحمان اللہ گرباز نے کیا، 41 کے مجموعی اسکور پر قلندرز نے اسلام آباد کا پہلا شکار کیا۔ رحمان اللہ 23 رنز پر زمان خان کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

کولن منرو بھی لمبی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور18 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ ویزے کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اوپنرز کی وایسی کے ساتھ ہی اسلام آباد کا مڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور یکے بعد دیگرے ٹیم کی وکٹیں گرتی چلی گئی۔

قلندرز کے راشد خان نے دو جب کہ ڈیوڈ ویزے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کی اننگز

ابتدائی اوورز میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا رہا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے تجربہ کار بولنگ لائن نے رنز کی اسپیڈ کو بریک لگائی۔

فخر زمان 36 اور مرزا بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق نے سیم بلنگز کے ہمراہ 71 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو اچھی پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔

عبداللّٰہ شفیق 24 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ سیم بلنگز 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ایسے میں جب قلندرز کی رنز بنانے کی رفتار دھیمی پڑنے لگی تو ایسے میں ڈیوڈ ویزے نے 12، راشد خان نے 18 اور سکندر رضا نے 23 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

ٹاس

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے 160، 170 کا ہدف دیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں، ذیشان ضمیر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے فارم والے بیٹسمین کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتا تو بولنگ ہی کرتا۔

ٹیمیں

 


متعلقہ خبریں