پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چین کے بینک نے 70 کروڑ ڈالرز جمع کروا دیے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بھیجے جانے والے 70 کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک
دوسری جانب اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی ہے۔
AlhamdoLilah!
Funds $ 700 million received today by State Bank of Pakistan from China Development Bank. https://t.co/7eLwWkSFgO
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 24, 2023
