پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز لاہور میں دیکھنے والوں نے اگر اسٹیڈیم میں کچرا پھینکا تو انہیں جرمانہ دینا پڑے گا۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےقذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈیکلیئر کردیا ۔ پی ایس ایل میچز کے دوران کچرا پھینکنے والے تماشائیوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق اسٹیڈیم میں کچرا پھیلانے والے ہر تماشائی کو 100 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 8، وسیم اکرم کے غصہ کی وجہ عامر سہیل نے بتا دی
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پی ایس ایل کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے حوالے سے تیاری مکمل کر لی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے 12 انکلوژرز کی صفائی کا کام آج مکمل کرلیاجائےگا۔
حکام کے مطابق 125سے زائد ملازمین اسٹیڈیم کےاندر اور 70باہرتعینات ہیں۔تماشائیوں کی پارکنگ اور ملحقہ راستوں پر 110ورکرز تعینات رہیں گے۔
خیال رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ اتوار 26 فروری کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔