الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا

الیکشن کمیشن

جے یو آئی خاتون کی مخصوص نشست معاملہ الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا


صدر مملکت عارف کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اجلاس میں صدر کی جانب سے تاریخ کے اعلان کا جائزہ لے گا ۔

خیال رہے کہ صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دے دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں گورنرز الیکشن کی تاریخ دینے کی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے،الیکشن کمیشن بھی انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، دونوں آئینی دفاتراردوکی پرانی مثل”پہلےآپ نہیں، پہلےآپ”کی طرح گیندایک دوسرےکےکورٹ میں ڈال رہےہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرزِ عمل سے تاخیر اور آئینی شقوں کی خلاف ورزی کا سنگین خطرہ پیدا ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن پہلے ہی مختلف خطوط میں انتخابات کی ممکنہ تاریخوں کا اشارہ دے چکا ہے۔

 الیکشن کمیشن کی صوبوں کے انتخابات سے متعلق ایوان صدر کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے سے معذرت

انہوں نے کہا کہ ان خطوط میں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے ، انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا سنجیدہ عمل شروع کیا ،الیکشن کمیشن نے اس موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے۔


متعلقہ خبریں