ہم نواز شریف کی نا اہلی کیسے ختم کر سکتے ہیں؟ سابق وزیر خزانہ کو گرفتار کرنے جا رہے ہیں، فواد چودھری

ہم نواز شریف کی نا اہلی کیسے ختم کر سکتے ہیں؟ سابق وزیر خزانہ کو گرفتار کرنے جا رہے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے استفسار کیا ہے کہ ہم نواز شریف کی نا اہلی کیسے ختم کر سکتے ہیں؟ نواز شریف آئیں، الیکشن لڑیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

حکومت نے شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی، رانا ثنا اللہ

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کو کافی فارمولے دیے، جنرل باجوہ امریکہ کے بڑے سپورٹر ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ جس کمپنی نے حسین حقانی کو ہائیر کیا، وہ 25 ہزار ڈالرز حسین حقانی کو لابنگ کیلئے دے رہی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا عمران خان کی ایسی کوئی تقریر نہیں جس میں شہباز گل کا ذکر نہ ہوا ہو، شہباز گل کی آج صبح عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

فواد چودھری نے موجودہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انہوں نے عامر ڈوگر کو گرفتار کیا تھا، اب رانا ثنااللہ ایک سابق وزیرخزانہ کو گرفتا رکرنے جا ر ہے ہیں، شوکت ترین بیمار ہیں اور گزشتہ ایک ماہ سے ملک سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ سمجھتے ہیں لاٹھی، گولی کی سرکار چلا لیں گے، آئین اور قانون کو یہ سمجھتے کچھ نہیں ہیں، انہوں نے ملک کو تباہ کردیا اور اپنی سیاست ہی ختم کر دی ہے، یہ لوگ بازار میں بیٹھ کر کھانا کھانے کے بھی قابل نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ جیل بھر وتحریک شہر در شہر چلے گی، لاہور سے شروع ہو گی، اعجاز چودھری جیل بھرو تحریک کی تفصیلات دیں گے۔

نواز شریف پر قائم مقدمات جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے، سیاسی میدان کو چھوڑنا غلطی تھی، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، انتخابات نہیں ہوتے تو آئین کی بحالی کی تحریک چلائیں گے، آئین پر عمل نہیں کر نا تو مارشل لا لگا دیں، رانا ثنااللہ نے نواز شریف اور زرداری فیملی کا نام ریاست رکھا ہوا ہے۔

فواد چودھری نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور ان کی کابینہ کو ان کے گھر والے بھی نہیں جانتے، پہلے الیکشن کا شیڈول آنا چاہئے، کل ہم الیکشن کمیشن اور گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، الیکشن کمیشن کو اجلاس کل نہیں آج بلانا چاہیے تھا، جو ان کے حالات ہیں تو یہ 2025 میں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے۔

اوورسیز پاکستانی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

پروگرا پاکستان ٹو نائٹ میں بات چیت کرتے ہوئے  فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کی یہی شرط ہے کہ عمران خان کو نا اہل کر دیا جائے۔


متعلقہ خبریں