پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک

 پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر 2 ارب91 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے 3 فروری تک زر مبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے میں پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر 17 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔


3 فروری کو پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر 8 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تھے۔کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ ذخائر 5 ارب 62 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہ گئے۔


متعلقہ خبریں