گھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیں

گھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: ملک میں گھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی، ایل پی جی اور پیٹرول سمیت 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئی ہیں، تمام اشیا صرف ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہوئی ہیں۔

گیس 74 فیصد مہنگی، اطلاق جولائی 2022 سے

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی جائزہ  رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 34.49 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں جب کہ 18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 508 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 3396 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سونا مزید مہنگا

جائزہ رپورٹ کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جب کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جب کہ دال ماش کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت دال مسور 10 روپے سے زائد مہنگی ہوئی ہے جب کہ فی درجن انڈوں کی قیمت 10 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

حکومت 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کو تیار

ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ فی کلو 6 روپے، چاول فی کلو 4 روپے، چینی 2 روپے 12 پیسے  اور اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کے ڈبے کی قیمت 14 روپے تک بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں