حافظ نعیم کو سنجیدہ سمجھتا ہوں، عمران خان کی طرح ضد نہ کریں، نثار کھوڑو

حافظ نعیم کو سنجیدہ سمجھتا ہوں، عمران خان کی طرح ضد نہ کریں، نثار کھوڑو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کو سنجیدہ شخص سمجھتا ہوں، عمران خان کی طرح ضد نہ کرے اور نہ اس کی زبان بولیں۔

پرویز الٰہی 10 سیٹوں پر وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں تو ہمارا میئر بھی بن سکتا ہے، سعید غنی

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عوام نے جو فیصلہ دیا وہ سب کے سامنے ہے، پیپلزپارٹی نے حیدرآباد میں کلین سوئپ کیا اور کراچی میں دیگر جماعتوں سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔

پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے، حافظ نعیم الرحمان عمران خان کی طرح ضد نہ کریں اور کراچی کو بہتر کرنا ہے تو اس کی زبان بھی نہ بولیں۔

ہمارے پاس ان کیلئے سرپرائز ہی سرپرائز ہیں، فواد چودھری

نثار کھوڑو نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کسی کو سادہ اکثریت حاصل نہیں، جماعت اسلامی نے اعتراض کیا کہ رزلٹ دیرسے دیے گئے، حافظ نعیم کا یہ کہنا کہ سوسال میں بھی پیپلزپارٹی کراچی سے نہیں جیت سکتی، ایسی باتیں کرنا جمہوریت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، جب پیپلزپارٹی نے سبقت لے لی توانہیں اعتراض ہے۔

100 نشستوں پر کامیاب ہیں، زبردستی نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، ایم کیوایم والے کافی وقت کے بعد ایک ساتھ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں