پی ٹی آئی کراچی کا الیکشن جیت گئی، عمران خان میئر کا اعلان کریں گے، عمران اسماعیل

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کا بلدیاتی الیکشن جیت گئی ہے۔

دھاندلی ہار گئی کراچی جیت گیا، جس کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ میئر بنے گا، خالد مقبول

عمران اسماعیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان جلد کراچی کے نئے میئر کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی کو جدید شہر میں تبدیل کردے گی۔

علاوہ ازیں ہم نیوز کے پروگرام سیچویشن روم میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے اعتراف کیا کہ آج کراچی میں ٹرن آؤٹ کم رہا۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں جس طرح لوگوں کو باہر نکالنا چاہئے تھا، ایسا نہیں ہو سکا، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر صبح 9 بجے کے بعد پولنگ شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کچھ دیر قبل دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے حوالے سے لیڈ کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی کراچی میں لیڈ کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار اور سید مصطفیٰ کمال کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دھاندلی ہار گئی کراچی جیت گیا اور جس کے پاس شہر کا مینڈیٹ نہیں وہ میئر بنے گا۔


متعلقہ خبریں