جنیوا کانفرنس سے پیسے تو آئے نہیں، کئی لاکھ ڈالرز دورے پر لگ گئے، فواد چودھری

Fawad-Ch

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جینیوا کانفرنس سے پیسے تو نہیں آئے لیکن کئی لاکھ ڈالرز کابینہ کے دورے پر لگ گئے۔

جنیوا، حکومت کی بڑی کامیابی، سیلاب متاثرین کیلئے اربوں ڈالرز کی امداد کے اعلانات

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

جنیوا کانفرنس، فرانس پاکستان کو ایک کروڑ ڈالر امداد دے گا

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ ڈونر کانفرنس میں میزبان فرانس نے دس ملین ڈالر دیے، ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا۔

پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی برادری مدد کرے، انتونیو گوتریس

پی ٹی آئی رہنما نے کہا  کہ اگر ساری کانفرنس ویڈیو لنک پر کرنی تھی تو جینیوا جانے کی کیا ضرورت تھی؟ پیسے نہیں آئے لیکن کئی لاکھ ڈالر وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے دورے پر لگ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں