کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، چودھری شجاعت حسین


لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی۔

سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے فضل الرحمان کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن دور تک نظر نہیں آرہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں گالم گلوچ کلچر کو فروغ دیا۔


متعلقہ خبریں