اپنے والد اور بھائی کو واپس چاہتا ہوں، شہزادہ ہیری


شہزادہ ہیری کو اپنے بھائی اور والد کی کمی محسوس ہونے لگی ہے، انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کو اپنی زندگی میں واپس لانا چاہتے ہیں۔

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’سپیئر‘ کی اشاعت سے قبل انٹرویو میں کہا کہ ان کے اور ان کی اہلیہ کے خلاف بریفنگ، لیکس اور کہانیاں پلانٹ کرکے ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے، چینل کے براڈکاسٹر نے اس بات چیت کو دھماکہ خیز قرار دیا ہے۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کے دئیے گئے یہ دونوں انٹرویوز ان کی سوانح عمری شائع ہونے سے دو دن پہلے آٹھ جنوری کو نشر کیے جائیں گے۔

انٹرویو میں شہزادہ ہیری اپنی والدہ ڈیانا کی موت سے متعلق نئی تفصیلات بتائیں گے۔

یہ انٹرویو کیلیفورنیا میں ریکارڈ کرایا گیا ہے جہاں شہزادہ ہیری شاہی خنادان چھوڑنے کے بعد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ مقیم ہیں، اس میں ہیری نے کہانیوں کے ’لیک ہونے اور پلانٹ کیے جانے‘ پر بھی بات کی ہے، اور یہ بھی کہا ہے کہ میں ایک خاندان چاہتا ہوں، ادارہ نہیں۔

واضح رہے شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’سپیئر‘ 10 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ توقع ہے کہ اس میں وہ اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ اختلافات کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں گے۔


متعلقہ خبریں