مولاناطارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل

فائل فوٹو


معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔

طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نےاپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے ٹویٹ  کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

یوسف جمیل کی ٹویٹ کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

بعد ازاں اپنی ویڈیو میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔


متعلقہ خبریں