ٹام کروز نے موٹر سائیکل سمیت چھلانگ لگا دی


نیویارک: اداکار ٹام کروز نے پہاڑ کی چوٹی سے موٹر سائیکل سمیت چھلانگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکار ٹام کروز نے سب سے خطرناک اسٹنٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے پہاڑ کی بلند چوٹی سے موٹر سائیکل سمیت چھلانگ لگا دی۔

ٹام کروز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو بھی شیئر کر دی۔ مشن امپوسیبل 7 کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے پہاڑ کی ایک چوٹی سے چھلانگ لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کو بالی وڈ کے بھائی جان کی کونسی فلم بھا گئی

ٹام کروز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو 9 منٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اداکار ٹام کروز نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل اسٹنٹ کامابی سے کیا۔

پہاڑ سے چھلانگ لگانے کے لیے پہاڑی چوٹی پر خصوصی ٹریک بنایا گیا تھا اور ٹام کروز نے پیرا شوٹ پہن کر چھلانگ لگائی۔ اس موقع پر ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا جس کے ذریعے تمام منظر کی عکس بندی کی گئی۔


متعلقہ خبریں