ہم نیوز کی اینکر شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کی گھسنے کی کوشش


اسلام آباد: ہم نیوز کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔

ہم نیوز کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر میں  مسلح افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔ مسلح افراد کی تعداد 2 تھی۔

مسلح افراد نے شفا یوسفزئی کے گھر میں موجود ملازمین کو مارا پیٹا اور دھمکایا۔ مسلح افراد دروازہ کھولنے میں ناکامی کے بعد واپس چلے گئے۔

مسلح افراد کے گھر میں داخلے کی کوشش کے واقعے کے وقت شفا یوسفزئی اور ان کے اہلخانہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، فواد چودھری

اینکر شفا یوسفزئی نے بتایا کہ پولیس کو 15 پر اطلاع دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ شفا یوسفزئی ہم نیوز کے مارننگ شو کی میزبان ہیں اور گزشتہ 5 سال سے ہم نیوز کا مارننگ شو “صبح سے آگے” کی میزبانی کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں