اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما  اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی۔اعظم سواتی کو  عدالت میں پیش نہ کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف ٹویٹ اور بیان بازی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو مزید چھ دن ریمانڈ دیا جائے۔

وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ موبائل اور ٹویٹ اکاونٹ کے حوالے سے ابھی  مزید تفتیش کرنی ہے۔ جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔ عدالت نے اعظم سواتی  کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم سواتی پھر گرفتار، جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان  نے  عدالت سے استدعا  کی کہ اعظم سواتی کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیش نہ کیا جائے۔

عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے سماعت ملتوی کردی۔جج محمد بشیر نے کہا آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔اعظم سواتی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔


متعلقہ خبریں