وفاقی حکومت کا پنجاب، کے پی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان


وفاقی حکومت نے  پنجاب اور خیبر پختون خوا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیاں چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ عدم اعتماد جمع ہو تو اسمبلی نہیں توڑی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری کافی تعداد ہے مسئلہ نہیں ہو گا، خیبر پختون خوا میں بھی پی ڈی ایم ٹف ٹائم دے گی، عمران خان سسٹم سے باہر ہوا تو سیاسی استحکام آ جائے گا۔

عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنا اللہ اور وفاقی حکومت ہو گی، اسد عمر

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی تقریراعتراف شکست ہے،عوام کی جو تعداد جلسے میں آئی وہ سب نے دیکھ لی،جتنے لوگ جمع ہوئے اس سے زیادہ تو اسلام آباد کی حفاطت میں سیکورٹی اہلکار متعین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جارحانہ سیاست کی پالیسی اپنائی جو ناکام ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں