فیفا شروع ہوتے ہی رونالڈو کا بڑا ریکارڈ


 کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈکپ 2022 میں اپنا سفر ہونے سے پہلے ہی بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز والے پہلے واحد صارف بن گئے ہیں، ان کے فولورز دنیا بھر میں ان کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اور اسی سے سوشل میڈٰیا کی دنیا میں بااثر ترین شخص بھی بن گئے ہیں۔

جن کی ایک پوسٹ 50 کروڑ لوگ دیکھتے اور پڑھتے ہیں۔

پرتگالی فٹبالر کے بعد دوسرے نمبر سب سے فولورز رکھنے والے کا اعزاز ایک اور فٹبالر لیونل میسی کے پاس ہے جن کے 37 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ساتھی اور حریف میسی کے ساتھ ایک تصویر  19 نومبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جو چند گھنٹوں میں  دوسری سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر بن گئی۔


متعلقہ خبریں