ٹائی ٹینک کے ساتھ ڈوبنے والی گھڑی 3 کروڑ میں نیلام


ٹائٹینک ڈوبنے کے 110 سال بعد  پوسٹل کلرک کی پاکٹ واچ 3 کروڑ روپوں میں نیلام ہو گئی۔

1912 کو بحر اوقیانوس میں ٹائٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی ، جسے سمندر سے برآمد کرنے کے ایک ماہ بعد اسے ان کی اہلیہ کو واپس کر دیا گیا تھا۔

بی بی سی  رپورٹ کے مطابق سنیچر کو یہ گھڑی ڈیوائزس شہر کے نیلام گھر ہنری الڈریج اینڈ سنز کی جانب سے فروخت کی گئی۔ جہاں جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک فلم کی ’ روز‘ 47 برس کی ہوگئیں

جیسے جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو جس پر ’پلور آن ٹوسٹ‘ لکھا تھا، پچاس ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز میں نیلام کی گئی۔

میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پاؤنڈز جبکہ ایک ریستوران کا مینیو 23 ہزار پاؤنڈز میں بیچا گیا۔ 2017 میں ٹائٹینک میں فرسٹ کلاس کی ایک ہوسٹس کا فر کوٹ ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز اور  مسافر آسکر ہوورسن کا خط ایک لاکھ 26 ہزار پاؤنڈ میں نیلام کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں