وزیراعظم کا پہلا دورہ چین، سی پیک پر بات ہوگی، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

وزیراعظم شہباز شریف  دو روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہہو گئے ہیں، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کا وفد بھی روانہ ہوا ہے، دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، دونوں ممالک کے قائدین اسٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے، ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے، دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے، دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جانوروں کا نظام ہے، شہباز شریف نے اربوں لوٹے، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے، عمران خان

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ بیجنگ کے لیے روانہ ہورہا ہوں، پاکستان چین دوست اور شراکت دار کے طور پر ساتھ کھڑے ہیں،  چینی قیادت سے مختلف معاملات سمیت سی پیک پر بات چیت ہوگی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، چین کی معاشی حکمت عملی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے، سی پیک منصوبہ ہمارے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرے گا۔


متعلقہ خبریں