سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری گرفتار

ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، دوست مزاری

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوست مزاری کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے دوست مزاری کو گرفتار کیا ہے۔

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری 11 اکتوبر کو اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوئے تھے، اینٹی کرپشن پنجاب کا سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی سپیکر کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کر رکھا تھا، زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو طلب کیا ہوا تھا۔ دوست محمد مزاری کو دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا تھا، تحصیل روجھان کے تحصیلدار سمیت تمام ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت پیش تھے۔

سابق ڈپٹی سپیکر اے سی روجھان کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہوا اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔


متعلقہ خبریں