عمران خان نے اسمبلی رکنیت سے ہٹانے کا حکم چیلنج کر دیا


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسمبلی رکنیت سے ہٹانے کا حکم چیلنج کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔ عمران خان کے نمائندے نوید انجم نے اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق بھی کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا حکم کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل، تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، وزیر داخلہ

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نااہل قومی اسمبلی کی نشست این اے 5 سے کیا اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کر دیا، این اے 95 سے نااہل 21 اکتوبر کو کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔


متعلقہ خبریں