مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکمرانوں کے کیسز ختم اور غریب ختم، بجلی اور گیس غائب۔

انہوں نے کہا کہ  زرمبادلہ کے ذخائر کم اور کاروبار ٹھپ ہے۔ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں اور ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے جبکہ چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نشتر اسپتال کی چھت پر لاشوں کا معاملہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ بھارت اور اسرائیل سے تعلقات خفیہ معاہدے کا حصہ ہے جبکہ برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا بھی خفیہ معاہدے میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں