اسکول اور اسپتالوں نے 12 سالہ بھارتی بچے کی جان لے لی


اسکول اور اسپتال نے 12 سالہ بھارتی بچے کی جان لے لی۔ بھارتی شہر نوئیڈا میں ٹیچر نے تشدد کر کے بچے کو موت کے منہ میں پھینک دیا۔

سر پر گہری چوٹ آنے کے بعد  بچے کا باپ اسے زخمی حالت میں ایک سے دوسرے، دوسرے سے تیسرے اسپتال لے جاتا رہا لیکن کسی نےعلاج شروع نہ کیا اور بچے کو دوسرے اسپتال لے جانے کا کہہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

آدھا دن سڑکوں کی خاک چھاننے کے بعد جب سرجری کی گئی تو بہت دیر ہوچکی تھی۔ بے بس باپ کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو ڈنڈے سے مارا گیا، وہ نہیں جانتا کہ اب کس کو قصور وار ٹھہرائے اسکول انتظامیہ کو ؟ پولیس کو یا ان اسپتالوں کو جنہوں نے اس کے بیٹے کے علاج سے انکار کیا۔


متعلقہ خبریں