پاکستان کا حریت رہنما الطاف احمد کی شہادت پر شدید احتجاج، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان کا حریت رہنما الطاف احمد کی شہادت پر شدید احتجاج، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے حریت رہنما الطاف احمد کی غیر انسانی حراستی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

حریت رہنماعلی گیلانی کے دامادالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر گئے

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ناظم الامور سے حریت رہنما الطاف احمد کی غیر انسانی حراستی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حریت رہنما الطاف احمد شاہ پانچ برس سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے، ان کی بگڑتی صحت پر ان کی صاحبزادی کے تحفظات کے باوجود بے حسی پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا، بھارتی حکومت الطاف احمد شاہ کو تسلی بخش طبی امداد فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

جن مسائل کا سامنا ہے اس کا سبب ہم نہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے، وزیراعظم

عاصم افتخار احمد کے مطابق الطاف احمد شاہ گردوں کے سرطان میں مبتلا تھے، بھارتی حکومت ان کے اسپتال میں داخل ہونے اورٹیسٹوں میں غیر معمولی تاخیر کا باعث بنی،  بھارتی حکام الطاف احمد شاہ کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی رسائی سے انکار کرنے پر اڑی رہی، انسانی بنیادوں پر ان کی ضمانت کی درخواست کی عدالتی سماعت میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق الطاف احمد شاہ کی موت بھارتی حکومت کی دانستہ غفلت کا نتیجہ ہے، بھارتی حکومت فوری طور پر اس ظلم میں ملوث ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، الطاف احمد شاہ کی نعش کو فوری طور پر ان کے لواحقین کے سپرد کیا جائے تا کہ مرحوم کی ان کی خواہش کے مطابق تدفین کی جاسکے۔

علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو روکے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور غیر انسانی فوجی محاصرے کو ختم کرے۔


متعلقہ خبریں