عید میلاد النبی ﷺ پر ہربھجن سنگھ کی مبارکباد


بھارتی سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے عید میلا النبیﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ سب کو پیغمبرِ اسلام، محمد ﷺ کی پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد، امید کرتا ہوں کہ اس مبارک دن کے وسیلے سے ہماری زندگیوں میں روشنی، امید، امن اور خوشحالی آ جائے اور ہمیں نبی ﷺ کی تعلیمات پر چلنے کے ساتھ ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح کی راہ پر گامزن کرے۔


واضح رہے کرکٹ کی دنیا کو خیر آباد کہنے کے بعد پربھجن سنگھ نے عام جنتا پارٹی  میں شمولیت اختیار کر لی تھی، اور اب وہ راجیا سبھا کے رکن بھی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں