وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بنی گالہ پر ریڈ کرنے والے سوچ لیں جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سیاست کو سیاست کی حد تک ہی رکھا جائے گا، سنا ہے جاتی عمرہ میں مفرور رہائش پذیر ہے۔
بنی گالا پہ ریڈ کرنے والے سوچ لیں جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے۔ امید ہے کہ سیاست کو سیاست کی حد تک ہی رکھا جاے گا۔ سنا ہے وہاں بھی کوی مفرور رہائش پزیر ہیں
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) October 1, 2022
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔
تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے۔
عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل ہوا، سیشن کورٹ سے ضمانت نہیں کرائی گئی، عدالت میں حاضری یقینی بنانے کیلئے گرفتاری کی جا سکتی ہے۔