گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقنی بنائی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گیس کی متوقع طلب کے پیش نظر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران تیل قیمتوں میں کمی کا فائدہ نہیں اٹھایا اور بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ آج پورا ملک اور غریب آدمی بھگت رہا ہے اور گزشتہ حکومت کی طرح کسی بھی قسم کی بد انتظامی اور مجرمانہ غفلت قبول نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

شہباز شریف نے کہا کہ معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ملک کے ہر شعبے پر خود کُش حملے کر کے غریب کی کمر توڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقنی بنائی جائے۔ موجودہ حکومت اعدادو شمار اور خالی باتوں کی بجائے عملی و سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قلیل و وسط مدتی لائحہ عمل کو ترجیح دینے کی ہدایات کر دیں۔


متعلقہ خبریں