مفروضی بیرونی سازش کا بیانیہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، شیری رحمان

پولیو کے بڑھتے کیسز کو زیر بحث لانے کی تحریک سینیٹ میں پیش

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے عمران خان کی آڈیو لیک سے “سازش کا بیانیہ” ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔

شیری رحمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان سائفر کے مواد کا من پسند مطلب نکالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ عمران خان کہہ رہے کہ ہم اب سائفر پر “کھیلے” گے۔ عمران خان سائفر کے معاملے پر چھ ماہ سے سیاست کر رہے۔

اگر یہ پاکستان کے خلاف سازش تھی تو عمران خان اس پر “کھیلنے” کی منصوبہ بندی کیوں کر رہے تھے؟ آڈیو لیک ایک ثبوت ہے کہ عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ تحریک انصاف نے ایک معمولی سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر پر کھیلیں، امریکا کا نام نہ لیں، عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک

ایک سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کے خلاف سازش کی گئی۔ مفروضی بیرونی سازش کا بیانیہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ عمران خان نے ملک اور خارجی مفادات کو اپنی سیاست کے نظر کیا۔ انہوں کے اپنی سیاست بچانے کیلئے ملک کے خلاف سازش کی۔ عمران خان پاکستان کے مجرم ہیں۔


متعلقہ خبریں