بیٹے کےہاتھوں بہو کےقتل کیس میں صحافی ایازامیر گرفتار


بیٹے کےہاتھوں  بہو کےقتل کیس میں صحافی ایازامیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس  نے سینئر صحافی ایاز امیر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق،،ایاز امیر کی مقتولہ بہو کے چچا نے انہیں مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست دی ہے۔

بہو کے قتل کے کیس میں ایازامیرکوآج  اسلام آباد کی مقامی عدالت میں  پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بہو کا قتل: صحافی ایاز امیر اور اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور

خیال رہے کہ گزشتہ روز  اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیراور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کا حکم دیا تھا۔

یار دہے کہ  سینئر صحافی ایاز امیر کی بیٹے  نے کینیڈا سے آنے والی اپنی بیوی کو  قتل کر دیا تھا۔  ملزم شاہنواز امیر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہے۔

 


متعلقہ خبریں